ترکی،5جنوری(ایجنسی) ترکی کے ساحلی محافظوں نے آج بحیرہ ایجین کے ساحل کے دو مقامات سے 21 پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔
یہ تمام پناہ گزین اپنی کشتی سے یونان کے لیس واس جزیرہ پر پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مہاجرین یونان پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ حکام نے ان مہاجرین کی قومیت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ گزشتہ برس اڑتیس سو تارکین وطن بحیرہ ایجیئن کو عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک بھی ہو گئے تھے۔راستے میں ان کی کشتی ڈوب گئی۔